کراچی (پاک صحافت) ہر وقت سر خیوں میں رہنے کی شوقین ٹک ٹار سٹار حریم شاہ نے اپنی تازہ ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ایئر پورٹ پر اپنے ساتھ کیئے جانے والے سلوک پر افسردہ اور پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار ترکی میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون پر تھیں جہاں سے انہوں نے شارجہ جانا تھا اور جب وہ روانگی کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچیں تو انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کی توقع انہوں نے کبھی نہ کی تھی ۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے بتایا کہ ایک تو مجھے جہاز میں سیٹ بہت مشکل سے ملی اور دوسرا ایئر پورٹ اسٹاف نے چینکنگ کے دوران میرا ماوتھ واش ،باڈی سپرے اور پرفیوم یہ کہ کر کوڑے کے ڈبے میں پھینک دیے کہ یہ چیزیں ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ حریم شاہ مزید بتاتی ہے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کا سامان پھینک دیا گیا لیکن وہ عملے کو کچھ نہیں کہہ سکیں اور یہ منظر ان کے لیے کافی تکلیف دہ تھا۔