شاہد خاقان عباسی

جو سینئر ہوگا وہی نیا آرمی چیف ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی اور جو سینئر ہوگا وہی نیا آرمی چیف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے نیب کیسز کی وجہ سے لوگ جیلوں میں گئے، کاروبار چھوڑ دیا، نیب نے لوگوں کی زندگی مفلوج کردی تھی، کیا نیب ان لوگوں کے نقصان کا ازالہ کر سکے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میں تو شروع دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب کو ختم کیا جائے، وہ لوگ جو بغیر کسی الزام کے دوسروں کو جیل میں ڈالتے رہے وہ خود اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال عوام کو بتانے سے قاصر ہیں کہ ان کے اپنے کتنے اثاثے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے مقررہ وقت پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے وہ مزید توسیع نہیں لینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے