مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے رویے کیخلاف احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کے رویے کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ مجرم کو تحفظ دے رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے غبن کو تحفظ دیا، غبن اور غبن کرنے والے حوصلہ افزائی کی، عدالت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ کے باہر بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا، آرام سے گھی نہیں نکلے گا تو انگلی ٹیڑھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو ڈنڈے اور مکے سے جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے