عفت عمر

بڑھتی عمر چھپانے کا کوئی شوق نہیں ہے، عفت عمر

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ عفت عمر نے ایک بار پھر اپنی اصلی عمر بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی عمر چھپانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔  خیال رہے کہ اداکارہ عفت عمر 49 برس ہو چکی ہیں، جس کی خبر انہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر نے نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’میں 49 سال کی ہوں اور مجھے اپنی عمر سے محبت ہے۔‘ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ میں سے جو کوئی بھی مجھے بدصورت سمجھتا ہے وہ اپنی پرورش دکھاتا ہے اور کچھ نہیں۔‘

واضح رہے کہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اداکارہ عفت عمر نے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ آپ کسی کو یہ نہ کہیں کہ وہ بدصورت ہے۔ اداکارہ کے مطابق کسی کو بدصورت کہنا دراصل اپنی پروش بتانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے