مریم نواز مولانا

مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون کر کے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر مبارک دی ہے۔

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز شریف کی قانونی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام کا بہادری، حوصلہ اور استقامت سے مقابلہ کیا۔ دونوں راہنماوں نے مریم نواز اور شریف فیملی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے