فاطمہ ثناء شیخ

بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کورونا کا شکار ہو گئیں

ممبئی (پاک صحافت) بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے تباہی مچادی ہے، جہاں عام و خاص اس مہلک وائرس کا شکار ہو رہےہیں، جبکہ نریندر مودی کا لگایا ہوا لاک ڈاؤن بھی کورونا کے سامنے بے بس ہو گیا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ بھارت میں عام  عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی کورونا  کا شکار ہو رہی ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اب تک متعدد اداکار اور اداکارائیں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت بھر کورونا وائرس کی نئی لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور مودی سرکار کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود یہ وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ یہی وجہ ہے کورونا وائرس عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے کئی نامور فنکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ یاد رہے کہ اب تک لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، کارتک آریان ، ورون دھون، عامر خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ سمیت کئی فن کار اس وباء کا شکار بن چکے ہیں اور اب دنگل فلم کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی مشہور فلم فلم دنگل اور ٹھگ آف ہندوستان جیسی سپرہٹ فلموں میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ نے انسٹا گرام پر کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ فاطمہ ثنا نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت گھر پر ہوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھارتی انتخابات میں شکست

(پاک صحافت) بھارت میں 19 اپریل کو شروع ہونے والے 543 حلقوں میں انتخابات سات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے