ہواوے

ہواوے کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس وائرلیس چارجنگ لانے اعلان

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور کامیابی کی قدم بڑھاتے ہوئے وائر لیس چارجنگ لانے کا فیصلہ کر لیا، چینی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی فرم ہواوے نے ایک لمبی رینج ٹرانسمیشن والے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کی تیار کرلی ہے جس کے لیے کمپنی نے سیمپل بھی فائل کیا ہے۔ خیال رہے کہ وائرلیس چارجنگ سسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں اس پر کام کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی ٹیکنالوجی فرم ہواوے نے ایک لمبی رینج ٹرانسمیشن والے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کی تیار کرلی ہے جس کے لیے کمپنی نے سیمپل بھی فائل کیا ہے۔ سیمپل کے مطابق اس وائرلیس ٹیکنالوجی کے لیے دو ایسی کوائل کی ضرورت ہوگی جنہیں ایک دوسرے کے برعکس رکھا جاسکے اور ان کا فاصلہ ٹرانسمیشن پاور کے انتہائی قریب ہو۔

واضح رہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہواوے چارجنگ فاصلے میں اضافہ کرسکتا ہے جو کہ خاص طور پر پہنی جانے والی ڈیوائسز مثلاًاسمارٹ بریسلیٹ اور واچز کے لیے موزوں ہوگا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ موبائل فون بنانے والی کمپنیز سے فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا معاوضہ وصول کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس  چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی بھی  40 واٹ کی تیز ترین رفتار سے چارج کرنے والا وائرلیس چارجر متعارف کرواچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے