عثمان مختار

اداکار عثمان مختار نے اپنی ہدایتکاری کی صلاحیتیں بھی دکھا دیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار عثمان مختار نے اداکاری میں اپنے جوہر دکھانے کے بعد ہدایتکاری میں بھی قدم رکھ دیا، خیال رہے کہ انہوں نےخود کی  ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم ریلیز کرتے ہوئے اپنی ہدایتکاری کی صلاحیتیں بھی دکھا دیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی شارٹ فلم’بینچ‘ ریلیز کردی ہے۔ 12 منٹ کی اس شارٹ فلم میں عثمان مختار اور ربیعہ چوہدری کو ایک ایسے جوڑے کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی شادی کے بعد ایسے دوراہے پر ہیں کہ اپنے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ یہ شارٹ فلم مصنف علی مدر کی تحریر ہے جبکہ اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ربیعہ چوہدری نے اپنے کرداروں سے محبت، نقصان اور پھر اس سے رہائی حاصل کرنے کی ایک جذباتی اور حقیقی کہانی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ عثمان مختار نے بطور ہدایت کار ناظرین کو اپنے پہلے ہی پراجیکٹ میں شاندار کار کردگی سے حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنید جمشید کے بیٹے نے والد کی شادیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھادیا

(پاک صحافت) مرحوم نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید نے والد کی شادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے