کتے کا کاٹنا

کتے کے کاٹنے پر مقامی ایم پی اے معطل ہوگا، عدالتی فیصلہ

سکھر (پاک صحافت) ہائی کورٹ سندھ نے  شہریوں کے تحفظ سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا،  ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے اراکین اسمبلی کے لئے مشکل کھڑی کردی ہے۔ کتوں کے کاٹنے سے متعلق عدالت نے کہا کہ صوبے کے جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آئے گا تو وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا، جس ایم پی اے کے حلقے میں واقعہ پیش آئے گا وہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دے سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صوبے میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے اہم اور دلچسپ ریمارکس دئیے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس آفتاب احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا، اس موقع پر سرکاری وکیل  نے عدالت کو بتایا کہ سگ گزیدگی کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری وکیل کے بیان پر جسٹس آفتاب احمد نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ افسران آنے والے فنڈز میں سے کسے کمیشن دیتے ہیں، ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا، عوام کا تحفظ کرنا ایم پی ایز کا فرض ہے، لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان اظہار کیا اور سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے