عمران خان

سری لنکا نے ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس وزیر اعظم عمران خان کے نام سے منسوب کردیا

کولمبو (پاک صحافت) سری لنکا نے ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس وزیر اعظم عمران خان کے نام سے منصبوب کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سری لنکا میں وزیراعظم عمران خان کو بطور کھلاڑی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس عمران خان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں سری لنکن پارلیمنٹ اسپیکر اور وزیر کھیل کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا ، یاد رہے کہ تقریب کا اہتمام وزیر اعظم کو بطور کھلاڑی خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  تقریب میں سری لنکا کے وزرا، پارلیمنٹیرینز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی ، جس میں وزیراعظم کو ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس کا مجوزہ منصوبہ پیش کیاگیا، ہائی پرفارمنس اسپورٹس کمپلیکس وزیراعظم عمران خان کے نام سے منسوب ہوگا۔ اس موقع پر عمران خان کےکرکٹ کیریئر سے متعلق ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی جبکہ عمران خان نے بطور کھلاڑی، سیاسی رہنما اور وزیراعظم اپنے تجربات بیان کیے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے یوتھ اینڈاسپورٹس منسٹر نے وزیراعظم کو میمورنٹوپیش کیا جبکہ وزیراعظم نے ورلڈکپ جیتنے والے سری لنکن کھلاڑیوں اور ارجن رانا ٹنگا کی تعریف کی اور اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ سری لنکن وزیر کھیل کو پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، خیال رہے کہ اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنی ٹویٹ میں سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کو سری لنکا آمد پرخوش آمدید کہتا ھوں اور امید کرتا ھوں کہ ان کا  سری لنکا کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دے گا ۔ اور دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی ۔ سری لنکا پاکستان دوستی زندہ باد!‘۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے