شیری رحمان

ملکی تاریخ میں بدترین آمر نے بھی وہ کام نہیں کیا جو حکومت کررہی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی تصادم کی طرف جارہی ہے جو ملک کے لئے کسی بھی صورت نیک شگون نہیں۔ الیکشن کمیشن کے ممبران بھی حکومت کے انتخاب شدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی حکومت کی مرضی کے نتائج اور فیصلے نہیں دے رہا ہے اور ڈسکہ ضمنی الیکشن کی دھاندلی چھپانے میں مدد نہیں کررہا جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ یہ ایک عجیب بات ہے کہ جو ادارہ حکومتی ایما پر نہ چلے اسے فارغ کردو۔

پی پی رہنما شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں بدترین آمر نے بھی کبھی ایسا مطالبہ نہیں کیا جو موجودہ حکومت کررہی ہے۔ ایک آئینی اور خودمختار ادارے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ جمہوریت و آئین کی نفی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے