حسن مرتضیٰ

محترمہ بینظیر بھٹو شہید آج بھی پورے پاکستان کا فخر ہیں، حسن مرتضٰی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور آج بھی پورے پاکستان کا فخر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کے بھائی اور وارث ابھی زندہ ہیں اور جائے شہادت کی مرمت ہمارا اولین فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے  راولپنڈی میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت کا دورہ کرنے پر سید حسن مرتضی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی فیاض الحسن چوہان کے جذبہ خیر سگالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر سید حسن مرتضی نے فیاض الحسن چوہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے کے سبب جائے شہادت کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت فوری شروع کر دی تھی، فیاض الحسن چوہان نے جائے شہادت کا دورہ کر کے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا ،یہ سوچ پاکستان کو مضبوط کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے