مصری قیادت کے ساتھ خطےکے مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد وزیر خارجہ کی وطن واپسی

مصری قیادت کے ساتھ خطےکے مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد وزیر خارجہ کی وطن واپسی

اسلام آباد (پاک صحافت) مصری قیادت کے ساتھ خطےکے مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مصر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے،قاہرہ ہوائی اڈے پر پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور شاہ نذر اور مصری وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ مصر کے دوران مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، وزیر خارجہ سامح شکری، سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ نے افعان امن عمل، کشمیر کی صورتحال اور بھارتی یکطرفہ، غیر آئینی اقدام کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات سے مصری قیادت کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: باجوہ کا دورۂ بحرین، فوجی قیادت سے ملاقات

وزیر خارجہ نے دفاع، تجارت، تعمیرات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا،وزیر خارجہ نے مصر میں اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیر خارجہ نے مصر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات میں ان کی خدمات کو سراہا ،مصر میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نے وزیر خارجہ کے اس دورے کو غیر معمولی کوریج دی جس سے اس دورے کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور سیکرٹری جنرل عرب لیگ سے ملاقات کی،توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور مصر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نےمزید  کہا کہ پاکستان کی ترسیلات میں اضافے کے بارے میں بھی آگاہ کیا، ہمیں اقوام متحدہ میں مصرکی معاونت درکار تھی انہوں نے آمادگی کا اظہارکیا، دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے، رابطے بڑھانے، مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے