یوسف رضا گیلانی

جہانگیرترین کے ہم خیال لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دیے، یوسف رضا گیلانی کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے لوگوں نے مجے ووٹ دیئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے اہم انکشاف کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ دیئے۔ پروگرام کے دوران یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ہے، میرا سینیٹر بننا ہی پی ڈی ایم کی جیت ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا ، وہ میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ، بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، اپوزیشن کو مل کر حکومت کے خلاف حکمت عملی بنانی چاہیے کیوں کہ عوام اس وقت مشکل میں ہیں، جو کہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور آج اسی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے