شہباز شریف

ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ وزیراعظم

ژوب (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ بلوچستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اتحاد تنظیمات مدارس کے وفد سے ملاقات کی اور علما کی خدمات کو سراہا۔ وفد سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ مدارس معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں، مدارس کو پاکستانی اور اسلامی این جی اوز کا نیٹ ورک کہا جا سکتا ہے، مدارس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مدارس میں طلبا کو مفت تعلیم، رہائش اور خوارک فراہم کی جاتی ہے، 40 سے 50 لاکھ طلبا مدارس میں زیر تعلیم ہیں، مدارس میں زیر تعلیم 50 لاکھ بچوں میں نصف طالبات ہیں، ملک بھر کے مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے اس سماجی خدمت میں مدارس کے ساتھ تعاون کرے، حکومت مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے