مریم نواز

مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گی

لاہور (پاک صحافت) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپس آنے کی تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ پارٹی کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز 29 جنوری کو لندن سے لاہور پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 جنوری کو مریم نواز کے ہمراہ خاندان کے چند افراد کے علاوہ پارٹی کے کچھ کارکن بھی پاکستان آئیں گے۔ مریم نواز پاکستان پہنچ کر سیاست میں بھرپور حصہ لیں گی، نوازشریف نے گزشتہ دنوں مریم نواز کو پارٹی کا سینیئر نائب صدر کے علاوہ چیف آرگنائزر بھی بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے