کریلے کے فوائد

کریلا ہماری صحت اور توانائی کے لیے انہتائی مفید

کراچی (پاک صحافت) کریلا کھانے میں کڑوا ضرور ہے مگر ہماری صحت و توانائی کے لئے انتہائی مفید ہے، جی ہاں کریلا، وہ سبزی ہے جس کے طبّی فوائد جان لیں‌ تو آپ اسے کڑوا یا بدذائقہ کہہ کر منہ نہیں‌ بنائیں‌ گے بلکہ اسے اپنی غذا اور خوراک میں شامل رکھنے کی کوشش کریں گے۔ طبی ماہرین کے مطابق کریلے کی کڑواہٹ کا ایک سبب اس میں پایا جانے والا ایک جزو Momordicine ہے، یہ ایک الکلائیڈ ہے جو اس سبزی کو کئی کیڑوں اور جانوروں کو اس سے دور رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریلے میں کیلوریز کم اور مناسب مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے اور یوں یہ ہلکی اور جلدی ہضم ہونے والی خوراک ہے۔ فائبر کی وجہ سے آپ کا معدہ درست رہتا ہے، یہ بھوک مٹاتا اور مٹاپا کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اس میں‌ وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کے جسم میں مخصوص سیلز بڑھا کر قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ یاد رہے کہ کریلے میں موجود وٹامن اے آنکھوں اور جلد کے لیے مفید ہے۔

واضح رہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے اس کڑوی کسیلی سبزی کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے شوگر کی بلند سطح کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزا جگر کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس میں لیٹین نامی ایک مادّہ شامل ہے جو انسولین کی طرح کام کر کے خون میں گلوکوز کو کم کرتا ہے بلکہ اس سے خون میں انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، تاہم اس حوالے سے اپنے معالج کی ہدایت اور کسی طبّی ماہر سے مشورہ ضروری ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق کریلے میں پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور کیلشیم کی مقدار پائی جاتی ہے جو دل اور خون کی نالیوں، دانتوں، ہڈیوں، پٹّھوں کے لیے مفید ہیں۔ خیال رہے کہ  پاکستان میں کریلے گوشت عام پکوان ہے۔ کریلے میں پروٹین بہت کم ہوتا ہے اور گوشت کے ساتھ پکانے سے یہ متوازن غذا بن جاتی ہے۔اسی طرح کریلے آلو بھی ہمارے یہاں‌ عام ڈش ہے۔ برصغیر میں‌ کریلے کا اچار بھی بنایا جاتا ہے جو بہت مزے کا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے