سارہ خان

دعا ہے ہر لڑکی کو فلک شبیر جیسا ہمسفر ملے، سارہ خان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ ہر لڑکی  کو فلک شبیر جیسا ہمسفر ملے، خیال رہے کہ فلک شبیر  پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکارہ سارہ خان کے شوہر ہیں۔ اس حوالے سے  سارہ خان نے بتایا کہ فلک شبیر  نے انہیں بہت آزادی دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے شوق پورے کر سکیں، فلک شبیر ان کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ فلک شبیر چاہتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اور کام کریں اسی لیے انہیں کام کرنا مزید اچھا لگتا ہے اور اپنے کام سے خوشی بھی ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو میں سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کی ہر لڑکی کو فلک شبیر جیسا شوہر ملے۔ سارہ خان کی ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس دوران سارہ خان سے ان کے شوہر سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے شوہر کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سارہ خان نے مزید کہا کہ چاہتی ہوں دنیا کی ہر لڑکی کو اللہ تعالیٰ فلک شبیر جیسا شوہر دے، ایسا شوہر جو چاہے کہ آپ آگے بڑھیں اور وہ آپ کا ساتھ دے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 جولائی کو سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اُن کی منگنی اور رخصتی میں صرف ایک دن ہی لگا۔ ایک روز قبل یعنی 15 جولائی کو اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے اپنے دلہا کا انتخاب کرلیا، بعد ازاں سارہ نے بتایا کہ وہ فلک شبیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے