بھارتی کپتان

ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات پر سیکڑوں میمز وائرل

نئی دہلی (پاک صحافت) سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھارتی کرکٹ کے کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات پر سیکڑوں میمز بنائی جارہی ہیں،  خیال رہے کہ گزشتہ روز چنئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران کیمرا کی آنکھ نے  بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات  محفوظ کر لئے تھے، جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنانا شروع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات کیمرے نے محفوظ کر لیے جس پر اب خوب میمز بنائی جا رہی ہیں۔تو آئیے ہم آپ کو ویرات کوہلی کے چہرے کے مزاحیہ تاثرات پر بننے والی میمز سے متعلق بتاتے ہیں کہ صارفین کی جانب سے کیا کیا بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  ویرات کوہلی کے چہرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے  لکھا کہ ‘جب آپ کہیں کہ بس آدھا کپ چائے دینا اور وہ آپ کو آدھا ہی کپ چائے دیں’۔ جبکہ رومانا  نامی صارف نے لکھا کہ ‘زندگی کے ان  تمام فیصلوں کے بارے میں سوچتے ہوئے جو  اب تک کیے’۔ ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ‘جب آپ اپنی ریکارڈ شدہ آواز سنیں’۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘موبائل کا فرنٹ کیمرا کھول کر اپنا چہرا دیکھنے کے بعد’۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے