افتتاحی تقریب

پی ایس ایل 6 کا باقاعدہ آغاز، رنگارنگ افتتاحی تقریب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے لئے رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی گئی۔ خیال رہے کہ پی اسی ایل 6 کی تقریب میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ 6 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد استنبول میں ہوا جس کی ریکارڈنگ نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے بڑے پردے پر دیکھی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، نصیبو لال، آئمہ بیگ اور عمران خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ حمیمہ ملک نے عمران خان کے گانے پر رقص کیا۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے میچز میں شائقین کی کم تعداد میں اسٹیڈیم آسکیں گے ، کراچی میں ہونے والے میچز میں ساڑھے 7 ہزار جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز میں 5 ہزار شائقین کو  اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔

واضح رہے کہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل عوام کی وجہ سے اب ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، پی ایس ایل کیلئے شائقین پرجوش ہیں، اُن کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔ پی ایس ایل 6 کے پہلے مرحلے کے میچز 7 مارچ تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔ ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف  کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے