مریم اورنگزیب

شہباز شریف کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران سچ بولنے کے دوسرے دن ہی ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے۔ انہیں سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی ناکامی کے بعد اب حکومت شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کو استعمال کررہی ہے۔ شہباز شریف کو ایف آئی اے کا نوٹس عمران خان کے دفتر سے جاری ہوا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے عوام کی چیخوں کی آواز بند کرنے کے لئے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے۔ بجٹ میں 383 ارب کے ٹیکس لگانے، مہنگائی کا ایک نیا سونامی لانے سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے