گھریلو نسخہ

نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا آسان گھریلو نسخہ

کراچی (پاک صحافت) سردیوں کے موسم تقریبا ہر فرد کو نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کی شکایت رہتی ہے، لیکن اب انہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، کیوں کہ آج ہم آپ کو بہت ہی آسان گھریلو نسخہ بتانے جارہے ہیں، جس کے استعمال سے آپ صرف دو دن میں ٹھیک ہو سکتے ہیں اور کسی ڈاکٹر کے پاس بھی جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت کی جانب سے سردیوں کے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار سے نجات حاصل کرنے کے لئے ایک قہوہ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس قہوے کو آپ گھر بیٹھ کر خود ہی بنا سکتے ہیں۔ تاہم اس قہوے کے لئے چند اشیاء کی ضرورت ہوگی، جو آسانی سے گھر میں ہی دستایب ہوتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ایک گلاس پانی لیں اور اس میں تھوڑے سے مونگ پھلی کے چھلکے، ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا وہ بھی چھلکوں سمیت اس کے علاوہ پیپلی کی تین ڈنڈیاں اور ملیٹھی کی ایک ڈنڈی اس میں ڈال کر اتنا ابالیں کہ یہ آدھا گلاس رہ جائے۔ پھر اس کو چھاننے کے بعد مریض کو پلائیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ اس قہوے کو کتنا پینا چاہئے؟ ماہرین صحت کے مطابق  بچہ اگر چھوٹا ہے  یعنی چھ مہیینے یا اس سے زائد تو ایک چائے کا چمچ دن میں دوبار پلائیں اور بڑی عمر کے لوگ یہ آدھا گلاس قہوہ پی جائیں، صرف دو دن یہ قہوہ پینے سے آپ کی کھانسی بخار یا حرارت ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

صیہونی فوجی: نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے اسرائیل کو آگ لگا دیں گے

پاک صحافت 1300 صیہونی فوجیوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے