فیس ماسک

بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس جدید فیس ماسک متعارف

لاس ویگاس (پاک صحافت) کورونا وبا کے آتے ہی مختلف ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے آئے روز نئے قسم کے فیس ماسک متعارف کرائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسی تناظر میں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سجے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی میلے میں بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ سے لیس فیس ماسک متعارف کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ این 95 ماسک ہے جس کے اندر ایک بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ موجود ہے تاکہ لوگ فون پر بات کرسکیں۔ کمپنی کے مطابق اس ماسک میں ایک مائیک اور 2 ایئربڈز موجود ہیں جو ایئرلوپس کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ ماسک میں والیوم کنٹرول، پلے اور پوز کے بٹنز بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس ماسک میں ڈیجیٹل اسسٹنٹس سری اور ایمیزون سپورٹ موجود ہے تاکہ آواز سے میوزک کو پلے کیا جاسکے جبکہ ماسک میں نصب بلیوٹوتھ ہیڈسیٹ 12 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے، جس کے بعد ماسک کو چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس ماسک کی قیمت 50 ڈالر (8 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے