مصباح الحق نے قومی ٹیم پر ہونے والی تنقید کو درست قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پر ہونی والی تنقید کو ٹیم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد تنقید جائز ہے، یہ تنقید درست ہو رہی ہے کیونکہ تنقید وہی کرتے ہیں جنہیں ٹیم کی صلاحیتوں پر یقین ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہو ئے مصباح الحق نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے فائٹ کرکے اپنے پوٹینشل کا مظاہرہ کیا، ٹیم میچ کو آخری 5 اوورز تک لے کر گئی  حالانکہ صورتحال مشکل تھی، اس کے بعد جب مداح آپ سے فائٹ کرنے کی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں تو آپ توقعات پر پورا نہیں اترتے تو تنقید درست ہو تی ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے صلاحیتوں سے کم تر کھیل پیش کیا ہے، اس لیے تنقید بنتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  ہم نے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، ہم نے ایسی صورتحال سے آئندہ کے لیے نکلنا ہے کیونکہ کسی بھی کھیل میں مقصد جیت ہوتا ہے اور جب آپ نہیں جیت پاتے تو مایوسی ہوتی ہے، اس لیے مایوسی بھی ہے اور افسوس بھی، توقعات کے مطابق نہ کھیلنے پر افسوس ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آخر میں مصباح الحق نے قومی ٹیم کی فیلڈنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈراپ کیچز ہمارا پہلے بھی مسئلہ رہا ہے اور یہاں بھی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ڈراپ کیچز ہی تھا، ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانا ہے اس سیریز میں چانس مس کرنے سے بہت فرق پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

صیہونی فوجی: نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے اسرائیل کو آگ لگا دیں گے

پاک صحافت 1300 صیہونی فوجیوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے