جلیل عباس جیلانی

غزہ کے اسپتال پر حملہ، نگراں وزیرِ خارجہ و دیگر رہنماؤں کی سخت مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں خوفناک بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 600 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیل کی اس بربریت پر بین الاقوامی اور ملکی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بم حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ پر مسلسل محاصرے اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، انسانی مصائب کو مزید جاری نہیں رہنے دینا چاہیے، فلسطینیوں کا ان کے گھروں سے جبری انخلاء ختم کیا جائے، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد بغیر رکاوٹ کے غزہ تک پہنچنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا غزہ میں اسپتال پر گھناؤنا حملہ اپنے دفاع کا عمل نہیں ہے، اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے، بچوں، خواتین، ڈاکٹروں، طبی عملے اور پناہ کے متلاشی بے گھر شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے