ہیڈ کوچ

مصباح الحق کا اپنی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کا اعتراف

کراچی (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور ابھی بہت بہتری لانے کی ضرورت ہے تاہم  وہ پریشان نہیں کہ بعد میں کیا ہوگا، اس وقت سارا فوکس سیریز پر ہے اور اس کی تیاری کررہے ہیں، مصباح کا کہنا ہے کہ کارکردگی کا پریشر ہرکسی پر ہوتا ہے، اس کو ہینڈل کرنا پڑتا ہے۔ قومی ٹیم کےکپتان سے متعلق  ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سلجھے ہوئے کپتان ہیں اور سیکھ رہے ہیں، ان کو گراؤنڈ میں مکمل آزادی ہونی چاہیے تاکہ وہ کھل کر فیصلے کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کےلیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی ہیں، کوشش کی ہے کنڈیشنز کے حساب سے ہر ایریا کو کور کیا جائے ۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے منتظر اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر اعتماد ہیں، پاکستان ٹیم کے اکثر پلیئرز یہاں کھیلتے آرہے ہیں اس لیے انہیں کنڈیشنز کا ایڈوانٹج ہے، سری لنکا کے خلاف یہاں آخری ٹیسٹ میں جیت کا اعتماد بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم جنوبی افریقا سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی افریقا کے پاس کوالٹی بولنگ لائن تھی اور ایسے بیٹسمین بھی تھے جو ہر طرح کی بولنگ کو اچھی طرح کھیل لیتے تھے اس لیے پاکستان کے خلاف پروٹیز کا ریکارڈ اچھا ہے لیکن اس بار شائد تھوڑی مختلف کہانی ہے اور پاکستان کے پاس موقع ہے کہ جنوبی افریقا کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ بھی بہتر کرے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ثقلین اور یوسف کی کیمپ میں موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہورہا ہے، ان کو باہمی مشاورت سے بلایا گیا ہے کیوں کہ ٹیسٹ ٹیم کی مصروفیات کے دوران ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو ہائی پرفارمنس اسکواڈ کے کوچز کی نگرانی میں ہی ٹریننگ کرنا ہوگی۔باع

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے