مدثر نذر

مصباح کو کوچنگ سے ہٹانےکا فیصلہ غلط ہوگا، سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر

کراچی (پاک صحافت) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر مصباح الحق کی حمایت میں  بول پڑے، ان کاکہنا ہے کہ مصباح کو کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ غلط ہوگا۔ مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اگر کسی پر اعتماد کیا ہے تو اس کو پورا موقع ملنا چاہیے، مصباح الحق کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہوا ہے تو پہلے ہٹانا زیادتی ہوگی، اب جو فیصلہ کرنا تھا وہ ہو چکا، اس لیے فیصلے پر قائم رہناچاہیے اور انہیں قطعی نہیں ہٹانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر مدثر نذر  نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی حمایت میں بولتے ہوئے  کہا ہے کہ جب تک کنٹریکٹ ہے وہ پورا ہونا چاہیے کیونکہ جب ایک کوچ آتا ہے تو اپنا پلان لے کر آتا ہے جس کیلئے اسے پورا ٹائم دینا چاہیے جو بھی آئے اسے ٹائم دو یہ نہیں کہ دو ماہ بعد فارغ کر دو۔

واضح رہے کہ اپنے دور میں گولڈن آرم کے نام سے جانے جانے والے مدثر نذر کا کہنا ہے کہ میں اختلافات میں نہیں پڑتا نہ الزامات لگاتا ہوں، میں چپکے سے چلا جاتا ہوں لڑنے کی ضرورت نہیں، ٹیسٹ کرکٹ سے جب ریٹائرمنٹ لی تو بغیر کسی کو بتائے انگلینڈ جا کر نوکری شروع کر دی تھی، اب بھی جب مجھے پی سی بی میں لگا کہ انہیں میری ضرورت نہیں تو الگ ہو گیا افسوس تو ہوا لیکن میں شور مچانے والا نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے