امراض قلب

اگر آپ بھی تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھاتے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں

کراچی (پاک صحافت) سموسے، پکوڑے اور فرنچ فرائز سمیت دیگر تلی ہوئی غذائیں کھانے  کے شوقین افراد کو طبی ماہرین خبردار کردیا، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر تلی ہوئی چیزیں زیادہ کھائی جائیں تو امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ تلی ہوئی اشیاء کا استعمال  دل کی شریانوں سے متعلق بیمایوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں اوران امراض میں ہارٹ اٹیک اور فالج نمایاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تلی ہوئی غذاؤں سے فالج کا خطرہ 28 فیصد، امراض قلب کا 22 فیصد جبکہ ہارٹ فیلیئر کا 37 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص اوسطاً ہر ہفتے 114 گرام مذکورہ غذاؤں کا استعمال کرتا ہے تو اس میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 12، امراض قلب 2 جبکہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 3 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے  5 لاکھ 62 ہزار افراد  کا  مشاہدہ کیا گیا جن میں سے 36 ہزار وہ لوگ تھے جنہیں فالج سمیت امراض قلب کا سامنا کرنا پڑا، مذکورہ افراد میں تلی کوئی غذاؤں کا دل کے شریانوں سے متعلق بیماریوں پر اثرات کا جائزہ لیا گیا جس سے پتا چلا کہ تلی ہوئی اشیا کی معمولی مقدار بھی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔ خیال رہے کہ جرنل ہارٹ نامی جریدے میں بھی یہ تحقیق شایع  ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے