جاوید لطیف

عمران خان دہشت گرد ہے اس سے مذاکرات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں، جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران دہشت گرد ہے اس سے مذاکرات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔ آج اسے عمارات جلانے کے بعد بھی کہا جاتا ہے جاؤ، بتایا جائے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پھر کیوں چھوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خصوصی عدالتیں 9 مئی واقعات کا ٹرائل کریں۔

تٖفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بتایا جائے کہ کیا تمام ادارے اے پولیٹیکل ہو گئے ہیں، آج کہا جارہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ایجنسیاں ملوث تھیں، گرفتاری کی صورت میں ردعمل کی ایک سال سے تیاری کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو نقصان ہوا ہے وہ ان کی توقع سے کم ہوا ہے، آج ایک پیج پھٹ جانے کے باوجود اسے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ہے، آج اگر ایک ادارہ اے پولیٹیکل ہو گیا ہے تو دوسرا ادارہ کیوں نہیں ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ کیا کبھی ہوا کہ ڈاکوؤں کا سربراہ خود ہر جگہ ڈاکہ مارنے جاتا ہے، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے تو مجرم ٹھہرے، حملہ کروانے والا کیسے مجرم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوچھا جاتا ہے کہ نواز شریف واپس کیوں نہیں آ رہے، عمر عطا بندیال اور چھوٹی عدالتوں کے فیصلوں کے بعد نواز شریف کیسے آجائیں، کیا اب بھی ان کے واپس آنے کا سوال بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے