گورنر پنجاب نے وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، صوبائی کابینہ بھی تحلیل

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ خیال رہے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی،تاہم نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری نے پنجاب کابینہ کو تحلیل کردیا، سیکریٹری کابینہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کابینہ تحلیل کردی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری عبداللّٰہ سنبل نے گورنر پنجاب کے احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو بطور وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان دہشتگرد

گرفتار افغان دہشتگرد کا پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف

کوئٹہ (پاک صحافت) سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار افغان دہشتگرد نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے