نگراں وزیراعظم کی برطانوی وزیر سے PIA پروازوں کی بحالی پر گفتگو

لندن (پاک صحافت) لندن میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران  دوطرفہ تعلقات اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران  پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو  Enhanced Stretegic Partnership تک بڑھانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔  علاوہ ازیں لندن میں نگراں وزیراعظم سے لندن کی کیپیٹل اور فنانشل مارکیٹ کے عہدے داروں کی بھی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کے لیے سہولتوں کا ذکر کیا۔  برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے