واٹس ایپ

واٹس ایپ کا ایک اور زبردست فیچر

کراچی (پاک صحافت) پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن  واٹس ایپ نے  اپنے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے ایک اور زبردست اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کو مزید اختیارات دینے کے لیے کچھ تبدیلیاں کی ہیں جس میں صارفین اپنی پروفائل پِکچر اپنے مخصوص کانٹیکٹس سے مخفی رکھ سکیں گے۔ صارفین کے پاس پروفائل پِکچر کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کے تحت  My contacts except  کا نیا آپشن موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے  Who can see my profile picture سیٹنگز کے نیچے صرف تین آپشن تھے یعنی Everybody , My Contacts اور Nobody۔ اس فیچر کو ابتدائی طور پر صرف محدود صارفین کے لیے 2021 کے آغاز میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن اب یہ ایپلیکیشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں متعارف کروا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے