پھانسی

سعودی عرب میں 10 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کی گردن مار دی گئی

ریاض {پاک صحافت} سعودی عرب میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس میں ایک باپ سنگدل نکلا اسنے اپنے ہی بیٹے کو قتل کر دیا تھا اور عدالت میں اپنا جرم قبول کیا تھا اس کے بعد عدالتی حکم کی تعمیل میں بچے کو قتل کرنے والے باپ کی گردن مار دی گئی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بیوی سے اختلاف پر 40 سالہ سفاک باپ نے بیوی سے انتقام لینے کے لیے اپنے 10 سالہ بیٹے کو ایک ویران علاقے میں لے جا کر قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے سنگدل باپ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 40 سالہ محمد بن عبداللہ بن حمد سویدی کا سرقلم کردیا گیا۔ سویدی نے چاقو کے وار کرکے اپنے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کو اسکول سے ایک ویران مقام پر لے جاکر قتل کیا اور اپنی بیٹی کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اسکول انتظامیہ نے مجھے بچی کو ساتھ لے جانے سے منع کردیا تھا اس لیے وہ بچ گئی۔

ملزم نے فوجی عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف مقامی عدالت میں اپیل بھی دائر کی تھی تاہم عدالت نے سزا برقرار رکھی۔

یہ بھی پڑھیں

یمن

یمنیوں سے جمعہ کو غزہ کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی اپیل

(پاک صحافت) یمن میں مسجد الاقصی کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے ایک کال جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے