شہباز شریف

شہباز شریف علی امین گنڈاپور پر برس پڑے

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور پر برس پڑے۔ شہباز شریف نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے مریم نواز کے خلاف دیئے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف علی امین گنڈاپور نے شرمناک زبان استعمال کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے سخت الفاظ پر مبنی بیان پر ردعمل دیا ہے۔ شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور کے الفاظ عورتوں سے نفرت کی عکاس ہیں۔

واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور جیسی ذہنیت رکھنے والے 22 کروڑ افراد کے ملک پر حمکرانی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے