سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے ہر پاکستانی کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے اس وقت ہر پاکستانی کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیا ہے، موجودہ حکومت سے چھٹکارا ضروری ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بربادی کی ذمہ دار ٹیم کو سرٹیفکیٹ دینا عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وزراء کی کارکردگی صفر ہے، ملک کے ادارے مسلسل تنزلی کا شکار ہیں جس پر انعام نہیں سزا ملنی چاہیے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی کارکردگی پر عوام مایوس ہیں اور ان سے فوری چھٹکارا چاہتے ہیں۔ وقت قریب ہے اب عوام فیصلہ کریں گے کہ ان وزراء کی بات بھی سننی ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں اپنی شرائط پر قرضے دے رہا ہے، حکومت یہ معاہدے قوم کے سامنے لائے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

سندھ حکومت کا متوسط طبقے کو سولر سسٹم لگانے کیلئے بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے متوسط طبقے کے لوگوں کو سولر سسٹم لگانے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے