عبدالقادر پٹیل

پوری قوت کیساتھ پولیو کے خلاف کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہم سب کا اولین فریضہ اور ذمہ داری ہے، پوری قوت کے ساتھ اس موذی مرض کے خلاف کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی عوامل میں کے پی اور بلوچستان پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ماہرین کی ٹیمیں گلی کوچوں میں اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں۔ جن بچوں میں پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے انکی عمر 8 ماہ سے ایک سال تھی۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہماری انٹرنیشنل ہیلتھ کے اداروں سے ہماری میٹنگز جاری ہیں۔ گذشتہ حکومت نے ادویات پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا تھا، اس ٹیکس کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم کو سمری بھیج دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے، ادویات کی قلت کو پورا کرنے کے لئے پالیسی بنارہے ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں بروقت کارروائی ہوتی ہے، ڈی سی اور ڈی ایچ او اور میڈیا کی طرف سے آنے والی شکایت پرایکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے