وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق چشم کشا ثبوتوں پر مشتمل پاکستانی ڈوزیئر کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت پہلی مرتبہ دفاعی پوزیشن پر دکھائی دے رہا ہے اور وہ دنیا کو ڈوزیئر کا جواب نہیں دے پا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا بحرین کے دارالحکومت ماناما میں پہلی مرتبہ تمام ممالک نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کڑی تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت دفاعی پوزیشن پر ہے اور پاکستان کے خلاف الزامات لگا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری مرتبہ قونصلر رسائی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن بھارت مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی سی جے کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے قونصلر رسائی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن بھارت اپنے شہری سے منہ چھپا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات بگڑتے جارہے ہیں جبکہ بھارت کا دانش ور طبقہ بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر نئی دہلی کی پالیسی سے متفق نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی نے بابری مسجد کو شہید کرنے اور اس کی جگہ مندر بنانے پر بھارتی رویے کی تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی مذہبی جنونیت کے آگے عدالت نے بھی تمام لوگوں کو بری کردی جنہوں نے بابری مسجد شہید کی تھی۔

انہوں نے کرتارپور سے متعلق کہا کہ بھارت میں موجود سکھوں کو اپنی حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کے تمام دروازے کھول دیے ہیں تو آپ کیوں بند کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے