ٹک ٹاک

ٹک ٹاک  کی جانب سے 3 ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی سوا کروڑ ویڈیوز حذف

(پاک صحافت) مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران پاکستانی صارفین کی سوا کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کر دی ہیں۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ ہی کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈٰیوز کے خلاف کارروائی کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اکتوبر سے دسمبر 2022 کے دوران دنیا بھر میں 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ویڈٰیوز کو کمیونیٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔ یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.6 فیصد کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔ کمپنی نے بتایا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو حذف کرنے کے ساتھ ساتھ اسپام قرار دیے گئے اکاؤنٹس اور ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں۔ اکتوبر سے دسمبر 2022 کی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں، 89.7 فیصد ویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹا گرام اسٹوریز اور ریلز کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف

(پاک صحافت) انسٹا گرام میں اسٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے