بلاول بھٹو

گوادر حملہ، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شدید مذمت

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں کام کرنے والے چینی عملے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے پر چینی حکام کے خدشات کو فوری دور کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی، جبکہ انہوں نے دہشتگرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پاکستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ و سیکیورٹی کے متعلق حکومتِ چین کے خدشات دور کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گرد حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ یاد رہے کہ رہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے