جہانگیر ترین گروپ

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ تشکیل، اسمبلی میں پاور شو کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال لوگوں کا گروپ تشکیل دے دیا گیا، ذرائع کے مطابق گروپ کا نام “جہانگیر ترین ہم خیال گروپ” رکھا گیا ہے، گروپ کا مقصد قومی و صوبائی  اسمبلی میں انصاف کے لئے آواز اٹھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین  کی ماڈل ٹاؤن لاہور کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہم خیال گروپ کے اعزاز میں عشائیے  میں 31 ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر گروپ کا باقاعدہ نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ‘ رکھتے ہوئے اراکین سے حلف بھی لیا گیا۔ خیال رہے کہ اس موقع پر راجا ریاض کو قومی اسمبلی اور سعید اکبر نوانی کو پنجاب اسمبلی میں گروپ کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں کسی نئے رکن سمیت  پچھلی ملاقاتوں میں شریک متعدد ارکان بھی نہیں آئے جن کے نام  بھی ظاہر نہیں کیےجاسکے، اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے متعدد ذاتی مصروفیات کے سبب نہیں آسکے۔ ذرائع کے مطابق  ہم خیال گروپ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں جمعے کے روز پاور شوکا فیصلہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے