ٹوئٹر

ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو پاکستان میں بھی متعارف

کراچی (پاک صحافت) ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سبسکرپشن سروس کو 24 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا اور اب آپ پیسوں کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ویب ورژن کے صارف 2250 روپے ماہانہ ادا کرکے ٹوئٹر بلیو کے صارف بن سکتے ہیں، البتہ سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے رعایت دی جائے گی۔ٹوئٹر کے ویب ورژن میں ٹوئٹر بلیو کا آئیکون سائیڈ بار میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر بلیو کے آئیکون پر کلک کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ اس سبسکرپشن سروس کا حصہ بننے پر بلیو چیک مارک، طویل ویڈیوز کو پوسٹ کرنے، نئے فیچرز تک سب سے پہلے رسائی، ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے، این ایف ٹی پروفائل پکچرز اور 1080p ویڈیو اپ لوڈ سمیت دیگر سہولیات صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ اسی طرح ماہانہ اور سالانہ فیس کا پلان بھی دیکھ سکتے ہیں اور اس کے نیچے سبسکرپشن کا بٹن دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے