حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل

کراچی (پاک صحافت) متنازع پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یااللّٰہ، میں بہت کمزور ہوں، تو میری مدد فرما، رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر،  تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللّٰہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔ اُنہوں نے اس ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے دعاؤں کی التماس کی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے کہا کہ ’اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعاؤں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اس وقت  ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہت ہمت اور بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے