ٹوئٹر آڈیو

ٹوئٹر نے صارفین کو بڑی سہولت پیش کردی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) مائیکروبلاگنگ کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو بڑی سہولت پیش کردی، خیال رہے کہ آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس کا اعلان کر دیا ہے۔  تاہم اس سہولت سے صرف وہ صارفین استفادہ کر سکیں گے جن کے فالوورز 600 سے زائد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے پیش کردہ یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے۔ اگرچہ اس کے تجربات مارچ سے جاری تھے لیکن اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کلب ہاؤس میں کئی طرح کی حدود رکھی جاتی ہیں۔ لیکن ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی حدود اور شرائط نہیں رکھی جارہیں۔

واضح رہے کہ ٹویٹر نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے فالوورز اور مداحوں سے براہِ راست آواز کے ذریعے رابطہ اور گفتگو بھی کرسکیں گے۔ اس ضمن میں حاصل شدہ تجربے سے ہم آڈیو اسپیس کو مزید بہتر اور استعمال میں آسان بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے