واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرنے کا طریقہ

کراچی (پاک صحافت) فروری میں واٹس ایپ کی جانب سے واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے تھے، جن میں سے ایک وائس نوٹ کو اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرنے کا تھا۔ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ دنوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین تک اس فیچر کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور اسٹیٹس ٹیب پر جائیں۔ اسٹیٹس ٹیب پر پینسل آئیکون پر کلک کریں۔ اینڈرائیڈ فون میں یہ آئیکون نیچے دائیں کونے میں ہوگا جبکہ آئی فون میں یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے اوپر نظر آئے گا۔ اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد نئی ونڈو میں نیچے دائیں کونے میں موجود مائیک آئیکون کو دبا کر آڈیو ریکارڈنگ کریں۔

واضح رہے کہ ریکارڈنگ کے بعد اسے پوسٹ کرنے سے قبل پلے بٹن کے ذریعے آپ سن بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ریکارڈنگ پسند نہیں آتی تو ڈیلیٹ بٹن پر کلک کرکے دوبارہ آڈیو ریکارڈ کریں یا پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو سینڈ بٹن پر کلک کر دیں۔ یہ خیال رہے کہ وائس ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے زیادہ نہ ہو ورنہ وہ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے