پاکستان کامیڈی میں بھارت سے بہتر ہے، شکیل صدیقی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کامیڈی میں بھارت سے بہتر ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شکیل صدیقی نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل پر نشر ہونے والے ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان اور بھارت میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے ایک سوال پوچھا کہ’کپل شرما شو جوکہ بہت مشہور ہے پاکستان میں اس طرح کا شو کیوں نہیں ہوسکتا؟‘ شکیل صدیقی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ایسے شو کو کامیاب کرنے کے لیے آپ کو شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار اور کترینہ کیف کو ڈھونڈنا پڑے گا جوکہ اس میں آکر پرفارم کرتے ہیں کیونکہ ہمارے فنکار ایسے شوز میں انٹرویوز دینے آتے ہیں تو وہ شو میں پرفارمنس دینے سے انکار کردیتے ہیں‘۔

شکیل صدیقی نے کہا کہ’بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کو ایسے شوز میں پرفارم کرنے کے لیے باقاعدہ اسکرپٹ دیا جاتا ہے اور ایسے شوز کے لیے بجٹ کی بھی ضرورت ہوتی ہے‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستان کامیڈی میں بھارت سے بہت آگے ہے ، ہمارے تو عوام بھی بہت اچھی کامیڈی کرلیتے ہیں کیونکہ مہنگائی نے کچھ اور بہتر کیا ہو یا نہ کیا ہو لیکن کامیڈی کرنے کی صلاحیت  سب کی بہت اچھی کردی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے