شیاؤمی کا کم بجٹ میں بہترین فیچرز کا حامل نیا اسمارٹ فون، تفصیلات لیک ہوگئیں

کراچی (پاک صحافت) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے کچھ عرصے قبل نئے فلیگ شپ ماڈل شیاؤمی 12 ایس کی رونمائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ تاہم، کمپنی نے اس ماڈل کے فیچرز اور دیگر اسپیسی فیکیشنز کے حوالے سے تفصیلات ظاہرنہیں کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شیاؤ می 12 ایس میں ممکنہ طور ہر کوالکوم کے نئے چپ سیٹ کے ساتھ 4 ہزار 500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی جو 67 واٹ چارجرکے ساتھ فاسٹ چارجنگ کی اہل ہے۔ جب کہ شیاؤمی کے اس ماڈل کو120 ہرٹزریفریش ریٹ کے ساتھ تین مختلف ویریئنٹ میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ شیاؤمی کے اس فلیگ شپ فون میں تین کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ دیے جانے کی توقع ہے جس میں مرکزی کیمرا 50 میگا پکسلز، سیکنڈری کیمرا الٹرا وائیڈ لینس کے ساتھ  13 میگا پکسلز اور تیسرا کیمرا ٹیلی فوٹولینس کے ساتھ 5 میگا پکسلزکا ہوسکتا ہے۔ جب کہ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے فرنٹ پر 32 میگا پکسلز کیمرا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے