رانا ثناء اللہ

پاکستان نے منی لانڈرنگ اور رقوم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے مثالی کام کیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور رقوم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے مثالی کام کیا ہے جبکہ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اینٹی منی لانڈنگ ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ روکنے میں ایف آئی اے نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے اسٹنٹ سیکرٹری برائے بیورو آف انٹرنیشل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ ٹاڈ ڈی رابنسن کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری ٹاڈ ڈی رابنسن نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان وسیع البنیاد اور دیرنیہ تعلقات ہیں، منی لانڈرنگ اور منشیات روک تھام کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکی منشیات روک تھام کے ادارے کے درمیان تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر خوش ہیں، منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان کی تکنیکی اور مالی مالی معاونت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے