سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن آخرکار تمام صارفین کے لیے متعارف

(پاک صحافت) میٹا کے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن آخرکار تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے 24 اگست کو تھریڈز پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اب ویب ورژن تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ مگر اب بھی تمام صارفین اسے اوپن کرنے سے قاصر ہیں ممکنہ طور پر ایک یا 2 روز تک دنیا بھر میں اسے استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی تھریڈز ایپ کے اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جا رہا تھا۔ یہ ویب ورژن دیکھنے میں موبائل ایپ جیسا ہی نظر آتا ہے مگر معمولی فرق بھی موجود ہے، جیسے فار یو اور فالوونگ فیڈز پر سوئچ کرنے کے لیے ویب ورژن پر بائیں جانب نیچے بٹن دیا گیا ہے۔ مگر فی الحال ویب ورژن میں موبائل ایپ جیسے تمام فیچرز موجود نہیں۔

واضح رہے کہ جولائی کے آغاز میں تھریڈز کو متعارف کرایا گیا تو ایک ہفتے کے اندر اس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ ہوگئی تھی۔ مگر اگست کے وسط تک تھریڈز کے روزانہ متحرک صارفین کی تعداد میں 80 فیصد کمی آئی تھی۔ تھریڈز کا ویب ورژن اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب ایکس کی جانب سے ٹوئٹ ڈیک تک رسائی ماہانہ فیس سے مشروط کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس میں خاموشی سے 2 نئے کارآمد فیچرز متعارف

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے مقبول نیوی گیشن سروس میپس میں 2 نئے فیچرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے