بحرینی فضائی کمپنی نے صہیونی ریاست کی فضائیہ کے ساتھ متعدد معاہدے کرلیئے

بحرینی فضائی کمپنی نے صہیونی ریاست کی فضائیہ کے ساتھ متعدد معاہدے کرلیئے

خلیجی ریاست بحرین کے قومی فضائی کمپنی گلف ایئر نے اسرائیل کے ساتھ  پانچ معاہدے کیے ہیں، بحرینی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے کے دوران  اسرائیل کے دورے کے دوران صہیونی ریاست کی فضائیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے 5 معاہدے کیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرین اور اسرائیل نے ستمبر میں باضابطہ تعلقات قائم کیے تھے، جمعرات کے روز گلف ایئر نے اسرائیلی فضائی کمپنی کے ساتھ  مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

بحرین کی کمپنی نے تل ایوی ایشن گروپ کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق مؤخر الذکر اسرائیل میں گلف ایئر کی نمائندگی کرے گی۔

بحرین کی ہواباز کمپنی نے اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز گروپ کے ساتھ تل ابیب میں بین گوریئن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والے گلف ایئر طیاروں  کی دیکھ بھال سنبھالنے کے معاہدے پر اتفاق کیا۔

کمپنی نے زمینی ہینڈلنگ، کارگو اور ہوائی اڈے کی دیگر سروسز سے متعلق اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے