اپنی گوری رنگت کے سبب انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، مومنہ اقبال

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی گوری رنگت کے سبب انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اداکارہ کو رنگت سے متعلق کس قسم کی مشکل پیش آئی اس پر اُنہوں نے وضاحت دینے سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال نے بتایا کہ انہوں نے بی کام کرنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا تھا، شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فوراً بعد ہی خوش قسمتی سے اُنہیں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ کیریئر کے شروعات ہی میں مرکزی کردار آفر ہونے  کی وجہ سینئر اداکاروں کی طرف سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا، سب کا سوال تھا کہ مجھے یہ کردار اتنی جلدی کیسے مل گئے۔

واضح رہے کہ جیون ساتھی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اچھے لڑکوں کا ملنا اس دنیا میں مشکل ہو گیا ہے، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، نئی نسل کی ترجیحات فیملی اور گھر بنانا نہیں رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے جیون ساتھی کے لیے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی حسین دکھنے لگتا ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے جس کو اللہ کا ڈر نہیں ہے اس کو کسی کا ڈر نہیں ہوتا، ایسے افراد دوسروں کی زندگی تباہ کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے